Tuesday, November 29, 2016



Gold medalists
of
Union Council Birote
چھبیس نومبر دو ہزار سولہ ۔۔۔۔۔ سابق پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ برائے طالبات فرخ نشتر اور ٹیچر عبدالرب نشتر کی صاحبزادی مہر شباب سندس نے ایم ایس سی سٹیٹسٹکس میں 91.59 فیصد نمبر اور 4.00 میں سے 3.77 جی پی اے لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر کے دوسرا گولڈ میڈل اہلیان یو سی بیڑوٹ کے نام کیا ہے  تصویر میں وہ صدر پاکستان ممنون حسین سے رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں اپنا ایوارڈ وصول کر رہی ہیں ۔۔۔۔۔ اس بارے میں مزید اس لنک میں مطالعہ فرماویں
******************
 تحریر: محمد عبیداللہ علوی
******************
بیروٹ میں علوی آعوان کے نام سے ایک مختصر سا قبیلہ آباد ہے،اس قبیلہ کے جد امجد حضرت مولانا قاضی میاں نیک محمد علویؒ کاملال ڈھونڈ عباسی قبیلہ (سابق ناظم بیروٹ آفاق عباسی اور ان کے برادر بزرگ جنرل (ر) مقصود عباسی کا خیل) کی دعوت پر 1838میں قمی کوٹ، ضلع مظفر آباد آزاد کشمیر سے بیروٹ آئے تھے اور محمود خان عرف بھاگو خان اور ان کے ساتھیوں کی اعانت سے انہوں نے کھوہاس کے مقام پر بیروٹ کی دوسری مسجد اور مدرسہ قائم کیا تھا، ان کے چار بیٹے تھے جن میں سے ایک قاضی اکبر دین علوی بھی تھے، کھوہاس میں آج بھی اس مکان کے کھنڈرات موجود ہیں جہاں میاں اکبر دین کی رہائش تھی، انہی اکبر دین کے آگےدو بیٹے تھے، ایک میاں محمد زمان اور دوسرے مولانا میاں محمد دفتر ۔۔۔۔ انہی دونوں کے بارے میں آج آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ۔۔۔۔ تاریخ و تمدن کوہسار ۔۔۔۔ میں ان دونوں کی اہمیت کیا ہے، ان کی موجودہ اولاد کہاں کھڑی ہے ۔۔۔۔اور ۔۔۔۔ رفاہ یونیورسٹی میں بیروٹ کی گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی طالبہ کا ان سے کیا خاندانی تعلق ہے ۔۔۔۔۔؟
اول الذکر۔۔۔ میاں محمد زمان ۔۔۔۔ ہیں جن کےچھ بیٹے تھے اور سب کے سب نامور بھی، انہی کی بیوہ ستر جان سے حضرت پیر بکوٹیؒ نے بیروٹ میں عقد بھی کیا تھا، راقم کی خاندانی روایات کے مطابق۔۔۔۔ پیغمراول و آخریں ﷺ نے حضرت بکوٹیؒ کو خواب میں ان کی کفالت پر مقرر کیا تھا، ان میں سے ایک ۔۔۔ میاں محمد علی ۔۔۔۔ بھی تھے، ان کے بھی آگے دو بیٹے تھے جن میں سے ایک ۔۔۔۔ بابو محمد عرفان علوی ۔۔۔۔ کہلاتے تھے، بابو محمد عرفان علوی ملٹری اکائنٹس راولپنڈی کے دفتر سے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے، ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، بیٹیوں نے بھی علم کے میدان میں بہت نام کمایا ہے، سرکل بکوٹ کی پہلی میتھ پی ایچ ڈی سکالر ان کی بڑی بیٹی ۔۔۔۔ محترمہ طاہرہ ہارون ۔۔۔ ہیں اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں میتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ، دوسری بیٹی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر جبکہ تیسری۔۔۔۔ پاک آرمی کے امراض قلب کے ادارے اے ایف آئی سی میں ۔۔۔۔ ہارٹ سپیشلسٹ۔

مولانا میاں محمد دفتر علوی کھوہاس سے ٹنگان کہو شرقی ایک صدی قبل شفٹ ہوئے تھے، یہاں بھی بیروٹ کی کاملال برادری نے انہیں اپنی اراضی ہبہ کی ۔۔۔۔ وہ سرکل بکوٹ سے دارالعلوم دیوبند کے تعلیم یافتہ پہلے عالم دین تھے ۔۔۔۔ سرکل بکوٹ میں نماز جمعہ کے قیام کے سب سے بڑے مخالف بھی، حضرت پیر بکوٹیؒ سے اس معاملہ پر اجتہادی اختلاف رائے رکھتے تھے مگر دونوں نے کبھی ایک دوسرے کی تکفیر نہیں کی، ان کے آگے دو صاحبزادے مولانا عبدالمجید علوی اور مولانا عبدالرئوف علوی تھے، مولانا عبدالمجید علوی انڈیا گئے اور لاپتہ ہو گئے، مولانا عبدالرئوف علوی نے کشمیر میں ذاتی کاروبار شروع کیا، انہوں نےبنی کہو شرقی کے ایک عالم خاندان کی بیٹی ۔۔۔۔ عجائب بی بی ۔۔۔۔۔ سے شادی کی، یہ خاتون بعد میں 1924 میں بیروٹ کے پہلے گرلز سکول کی پہلی ہیڈ مسٹریس تعینات ہوئیں، 1934 میں شوہر کی حادثاتی وفات کے بعد انہیں مانسہرہ ہجرت کرنا پڑی، مولانا عبدالرئوف علوی اور محترمہ عجائب بی بی کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھی، ڈاکٹر مسعود الرحمان علوی اور ان کی ایک بہن، ڈاکٹر مسعود الرحمان پیشہ کے اعتبار سے ٹیچر تھے، وہ اکھوڑاں بیروٹ میں ایک کلینک بھی چلاتے تھے، اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان کے ہاتھ میں شفا رکھی ہوئی تھی اور تڑپتے مریض کو ان کی دوائی سے آرام آ جاتا تھا، وہ چھپڑاں بیروٹ کے میاں عبدل شاہ کے داماد تھے اور ان کی پہلی اہلیہ سے دو اولادیں تھیں، ایک کا نام ۔۔۔۔ عابد حسین علوی ۔۔۔۔ جبکہ بیٹی ۔۔۔۔ معروف ماہر تعلیم اور گرلز ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ کی پہلی پرنسپل ۔۔۔۔ فرخ بی بی، جو گزشتہ32 برس سےفرخ نشتر کہلاتی ہیں اور اسی کہو شرقی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ قاضی خاندان کی بہو ہیں جن میں سے ان کی ۔۔۔۔ دادی عجائب بی بی مرحومہ ۔۔۔۔ بھی تھیں، دادی کے بعد پوتی اور اب ماں فرخ بی بی کے بعد ان کی ایم فل بیٹی این ٹی ایس ٹیسٹ کوالی فائی کرنے کے بعد ۔۔۔۔ اسی گرلز ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ ۔۔۔۔ کی پرنسپل ہیں ۔۔۔۔۔ رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد سے گولڈ میڈل کیلئے کوالی فائی کرنے والی طالبہ مہر شباب سندس ۔۔۔۔ فرخ بی بی کی صاحبزادی اور عجائب بی بی کی پڑپوتی ہیں ۔۔۔۔ ۔ فرخ بی بی کی ایک بیٹی میتھ میں پی ایچ ڈی کر رہی ہے، دوسری گرلز ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ کی پہلی ایم فل پرنسپل اور تیسری ۔۔۔۔۔ یہی زیر تبصرہ مہر شباب سندس ۔۔۔۔ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ علوی آعوان قبیلہ کی بیٹی فرخ بی بی کی ۔۔۔۔ اعلی تعلیم یافتہ بیٹیاں ۔۔۔۔ رشتے میں راقم الحروف کی نواسیاں ہیں۔


No comments:

Post a Comment