Wednesday, March 8, 2017


 The Educational year 2018

 سن 2018 عیسوی اپنے 365 دن گزار کر تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو گیا ہے
--------------
اس سال بھی ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ کچھ بھی حاصل نہ کر سکا ۔۔۔۔ البتہ ۔۔۔۔ نئے کیمپس میں سٹاف روم کا اضافہ ضرور ہو گیا
---------------
 گزشتہ سال ۔۔۔۔ بیروٹ کے ایک قابل سینئر ٹیچر فہیم احمد علوی بھی تعلیمی خدمات سے سبکدوش ہو کر کولالیاں، اپنے گھر چلے گئے ہیں
----------------
 ممبر ضلع کونسل  خالد  عباس عباسی کی آرزو کے باوجود ۔۔۔۔ چٹکی بجاتے ہی ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ (اولڈ کیمپس) کی بحالی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا اور اس بربادی کو 13 سال مکمل ہو گئے ۔
----------------
ہائر سیکنڈری سکول برائے طالبات بیروٹ  کی عمارت مکمل تو ہو گئی مگر ۔۔۔ یو سی کی طالبات کو یہ عمارت ابھی تک نصیب نہیں ہو سکی

***********************
تحقیق و تحریر
محمد عبیداللہ علوی
جرنلسٹ، موئرخ، بلاگر، انتھراپالوجسٹ
****************

سن 2018 عیسوی اپنے 365 دن گزار کر تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو گیا ہے مگر اپنے پیچھے المناک یادیں اور طربناک  گلدستے چھوڑ گیا ہے ۔۔۔۔ مجھے پورے سرکل بکوٹ کے بارے میں تو پتا نہیں البتہ یو سی بیروٹ کی چھ وی سیز کے بارے میں اس سال ہونے والے واقعات کی ہلکی سی جھلک پیش کروں گا ۔۔۔۔ گر قبول افتد، زہے عز و شرف
    سال گزشتہ کے دوران  ۔۔۔۔ شہید عامر عبداللہ عباسی ماڈل ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ سارا سال  ۔۔۔۔ لکھنے، پڑھنے اوربیروٹ کی نئی نسل  کے بارے میں درد دل سے غور و فکر کرنے والوں کے دماغوں پر چھایا رہا ۔۔۔۔ اس سال بھی اس سکول کا پرانا کیمپس  بیروٹ کے سیاستکاروں کے وعدوں کے حوالے سے کچھ پا سکا نہ حاصل کر سکا، البتہ نئے کیمپس میں ۔۔۔۔ سٹاف روم ۔۔۔۔ کا اضافہ ضرور ہوا ۔۔۔۔ گزشتہ سال بیروٹ کے ایک قابل سینئر ٹیچر فہیم احمد علوی بھی تعلیمی خدمات سے سبکدوش ہو کر اور محکمہ تعلم کے پنشنر بن کر کولالیاں، غربی بیروٹ، اپنے گھر چلے گئے ہیں ۔۔۔۔  ریالہ کی معروف شخصیت راجہ مبین الرحمان خان کے عطیہ کردہ فنڈز سے ایک بورنگ ضرور ہوئی جس سے سکول کے بے وسائل طلباء کو  پینے کاتازہ پانی مل گیا اور وہ بھی آیو ڈین سے محروم اور دیگر منرل سے بھر پور ۔۔۔۔ پرانے کیمپس کی بحالی کیلئے ممبر ضلع کونسل نے پوچھنے پر ہمیشہ یہ کہا کہ ۔۔۔۔ بس مسئلہ چٹکی بجاتے ہی حل ہونے والا ہے ۔۔۔۔ مگر اس اولڈ کیمپس کے اجڑے ہوئے مزید ایک اور سال کے ساتھ 13 برس مکمل ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ بہت غلط کیا، جو تیرے وعدے پر اعتبار کیا ۔۔۔۔؟
    جب تک  ممبر ضلع کونسل ایبٹ آباد ۔۔۔۔ خالد عباس عباسی ۔۔۔۔ کو نون لیگ اور سرداران ملکوٹ کے اپنے آبائی حلقے سے جیت کی امید تھی تو ۔۔۔۔ ہائر سیکنڈری سکول برائے طالبات بیروٹ کی تعمیر میں بڑا جوش و خروش اور آنیاں جانیاں نظر آئیں ۔۔۔۔ دو منزلہ بلڈنگ بھی مکمل ہو گئی ۔۔۔۔ چیئرمین وی سی بیروٹ کلاں  ندیم عباسی نے آخری بار راقم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ۔۔۔۔ سکول بلڈنگ کا صرف رنگ و روغن باقی ہے ۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔ لورہ کی سیاسی سرکار کے سرکل بکوٹ کے ٹھہرے پانیوں میں آ دھمکنے سے  ۔۔۔۔ پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔۔۔۔۔ یہ سکول بھی 2018ء میں آباد ہونے سے قاصر رہا اور کہو شرقی کی طرف سے سکول کی طرف تعمیر کی جانے والی رابطہ سڑک پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر کے آنے جانے والوں کو روک دیا ہے ۔۔۔۔ خالد عباسی ، جن کی ضلع ممبری کو بمشکل سات ماہ رہ گئے ہیں ۔۔۔۔ اپنے رویے سے نوشتہ دیوار بن گئے ہیں  ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔ ژو نکیاں نا سکول خصماں ای کھائے ۔۔۔۔ مہاڑے نکے نکیاں تے اسلام آباد نیں سٹی تے بیکن ہائوس سلولاں چ پڑھنے وے ۔
    اس سال  ۔۔۔۔ کئی ایک ٹیچرز بھی سرکاری تعلیمی خدمات سے سبکدوش ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ ان کا یہ فیصلہ اس لئے قابل ستائش ہے کہ  ۔۔۔۔  ان کی جگہ آئی ٹی کے ماہر اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکے لڑکیوں کو تعلیمی خدمات ڈیلیور کرنے کا موقع ملے گا ۔۔۔ اور وہ  سکول میں دیہاڑی لگانے کے بعد کے اوقات میں بیروٹ، باسیاں، ترمٹھیاں اور دیول ہٹیاں چلانے کے بجائے ۔۔۔ باقاعدہ اپنے مضمون کی کمیوٹر ایڈ کے ذریعے تیاری سے اپنے روحانی بچوں کو کوالٹی نالج ڈیلیور کر سکیں گے ۔۔۔۔ سابق کے پی کے  کی پرویزی حکومت نے پرائمری سکولوں کو جو فیمیل ٹیچرز دینے کا وعدہ کیا تھا وہ  ہنوز وہ وعدہ ہے جو شاید کبھی وفا نہ ہو سکے گا ۔۔۔۔ البتہ اگر بات کی جائے بیروٹ کے نجی
سکولوں کی تو ۔۔۔۔ جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد کے سابق امیر اور دیدوں کی لو مدھم پڑنے والے ۔۔۔۔ سعید احمد عباسی ۔۔۔۔ کی 15  سے زائد بیروٹ کے ایک الازہری سکالر سمیت پی ایچ ڈی اور راقم کی بیٹی سمیت پچاس سے زائد ایم فل طلباء و طالبات کی حامل سید احمد شہید اکیڈمی بیروٹ  ۔۔۔۔ میٹرک کے رزلٹ کے حوالے سے ۔۔۔۔ وکٹری سٹینڈ پر گزشتہ کئی سالوں کی طرح 2018ء میں بھی سب سے بلند رہی اور اس کے طلباء و طالبات نے ایسا ریکارڈ قائم کیا کہ جس کا تصور خواب میں ہی کیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔ اس سال ایک اہم تعلیمی کام یہ ہوا کہ وی سی باسیاں میں مفتی فرید عباسی کے چچا نے دومیل میں کافی اراضی محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کو انتقال کر کے دی ہے جس پر ابھی کوئی تعمیر نہیں ہوئی  ۔۔۔۔ اس بارے میں بہتر اور معلوماتی جواب وی سی باسیاں کے چیئرمین ۔۔۔ شوکت سہراب عباسی ۔۔۔۔ ہی بہتر دے سکتے ہیں ۔۔۔۔ ایک اور اہم تعلیمی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ  ۔۔۔۔ ٹہنڈی، غربی بیروٹ میں راجپوت کیٹھوال برادری کی این جی او ۔۔۔۔ امید ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر انتظام ، کہو شرقہ سے ٹرانسفر کئے جانے والے پرائمری سکول کو ضلعی محکمہ تعلیم نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔۔۔۔۔ دوسرکاری اساتذہ یہاں مقررکر دئیے گئے ہیں جبکہ دیگر اخراجات امید ویکفیئر آرگنائیزیشن پورے کرے گی ۔۔۔۔۔ اس سکول کا افتتاح مارچ میں سابق ایم پی اے فرید خان نے کیا تھا جو مکمل ہو چکا ہے ۔۔۔۔ اور یہاں تک ممبر ضلع کونسل خالد عباسی اور وی سی بیروٹ کلاں کے چیئرمین ندیم عباسی کی کوششوں سے خطیر رقم سے ایک کنکریٹ کا پختہ راستہ بھی تعمیر کیا گیا ہے ۔
    ہو سکتا ہے بہت سی دیگر تعلیمی معاملات لکھنے سے رہ گئے ہوں ۔۔۔۔ قارئین و ناظرین سے گزارش ہے کہ وہ  اس رپورٹ کو جامع بنانے کیلئے کمنٹس باکس میں ضرور اپنی رائے کا اظہار کریں گے ۔

-----------------------
جمعہ4/جنوری2019

The positive character of
Religious Schools
 In UC Birote

آپریشن ردالفساد ۔۔۔۔۔۔ رینجرز کی بکوٹ پولیس کے ہمراہ بیروٹ میں دینی مدارس کی تلاشی ۔۔۔۔ آخر میں کلین چٹ دے دی گئی۔
یہ بات باعث اطمینان ہے کہ ۔۔۔۔ بیروٹ کے مدارس لوگوں میں تفرقہ بازی نہیں پھیلا رہے اور نہ بے معنی بحثوں میں ہی الجھا رہے ہیں۔
یو سی بیروٹ میں دوسری مسجد اور پہلا مدرسہ ۔۔۔۔ مولانا قاضی میاں نیک محمد علوی ؒ۔۔۔۔۔ نے 1838 میں کھوہاس سینٹرل بیروٹ میں قائم کیا، جس کے ٹرسٹی سردارمحمود خانؒ اور ان کے رفقا تھے۔
بکوٹ شریف کے تاجدار حضرت مولانا میاں قاضی پیر فقیراللہ بکوٹیؒ ۔۔۔۔۔ نے بھی اس مسجد میں 1895-1908 تک امامت و خطابت فرمائی اور اسی مسجد میں سرکل بکوٹ کا پہلا جمعہ بھی پڑھایا
**************************
تحقیق و تحریر: محمد عبیداللہ علوی
**************************

یو سی بیروٹ کی وی سی بیروٹ کلاں میں تقریباً ہر مسجد میں قرآن ناظرہ پڑھایا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ مذہبی خاندانوں کے علاقہ سے انخلا اور ان کی نئی نسل کا اپنی کم علمی کے باعث دینی تدریس سے گریز کے اظہار کے بعد بیروٹ کلاں کی کہوٹی وارڈ میں دو مدارس قائم کئے گئے ۔۔۔۔ ایک مدرسہ مقامی عالم دین اور بریلوی مکتب فکر کے قاری آصف قریشی، قادری کی زیر سرپرستی شروع کیا گیا، یہاں پر ہر وقت لگ بھگ سو سے زائد طلبا قرآن حکیم ناظرہ و حفظ کا دورہ کرتے ہیں جن کا قیام طعام اہلیان علاقہ کے علاوہ بیرون علاقہ مخیر حضرات کے ذمہ ہے ۔۔۔۔۔ لیکن اگر یو سی بیروٹ میں عہد جدید میں دینی مدرسہ کی شروعات کے حوالے سے دیکھا جائے ۔۔۔۔۔ باسیاں والے مولانا عثمان عباسی کی زیر سرپرستی ۔۔۔۔ چُوریاں، وی سی کہو غربی میں شروع کیا گیا، اس کیلئے زمین حاجی شبیر عباسی نے ہبہ کی تھی ۔۔۔۔ یہاں پر قرآنی طالبات کو تعلیم دی جاتی تھی اور سالانہ ایک درجن یا اس سے زائد طالبات فارغ التحصیل ہوتی تھیں ۔۔۔۔ مگر ایک ناخوشوار واقعہ کے بعد ۔۔۔۔ مولانا عثمان عباسی ۔۔۔۔ سے حاجی شبیر عباسی نے اس مدرسہ بنات (Girls Religious School) کا انتظام و انصرام واپس لے لیا ۔۔۔۔۔ بیروٹ میں دوسرا مدرسہ سابق چیئرمین یو سی بیروٹ بابو محمد عفان مرحوم اور ان کے برادر کوچک بابو غلام عرفان خان عرف لالو کے خانوادے میں ان کے صاحبزادے چنگیز عباسی مرحوم نے الہدیٰ کے نام سے مدرسۃ البنات شروع کیا تھا جہاں سے تادم تحریر بیروٹ کی بچیاں تعلیمات قرآنی سے استفادہ کر رہی ہیں۔
مولانا آصف قادری کے مدرسہ کے قیام کے بعد اس سے تھوڑا اوپر دیوبندی مکتب فکر کا ایک اور مدرسہ ۔۔۔۔ مولانا زاہد عباسی ۔۔۔۔ کی زیر سرپرستی شروع کیا گیا ۔۔۔۔ یہاں پر بھی قاری آصف کے مدرسہ جیسے دینی طلبا موجود ہیں اور ان دونوں مدارس میں سحر سے نماز عشا تک قال اللہ و قال الرسول ﷺ کی صدائیں بلند ہوتی رہتی ہیں ۔۔۔۔ قاری آصف کے مدرسہ کے بچے ، اگر کوئی بلائے تو قرآن خوانی کیلئے بھیجے جاتے ہیں ۔۔۔۔ مگر قاری زاہد عباسی کے مدرسہ کے طلبا کو اس کام سے منع کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔ میں نے اپنے چھوٹے بھائی قاضی محمد سمیع اللہ علوی کے ایصال ثواب کیلئے قاری زاہد عباسی سے رابطہ کیا مگر انہوں نے انکار کر دیا ۔۔۔۔ خدائے عز و جل قاری آصف کو جزائے خیر دے، انہوں نے میرے گھر قرآن خوانی کیلئے اپنے مدرسہ کے دینی طلبا بھیج دیئے ۔۔۔۔۔ جنہوں نے قرآن خوانی، نعت خوانی اور دعا بھی کی۔
بیروٹ کی یو سی باسیاں میں مجاہد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کے پوتے فرید عباسی بھی ۔۔۔۔ ایک زنانہ دینی مدرسہ چلا رہے ہیں ۔۔۔۔ ماشا اللہ ان کے مدرسے میں باسیاں اور بیروٹ سمیت بیرون علاقہ سے قرآنی طالبات کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے اہلیان سرکل بکوٹ کی بیٹیاں ۔۔۔۔ ان تینوں مدارس میں فہم القرآن سے بھر پور استفادہ کر رہی ہیں ۔۔۔۔ سب مدارس کے اخراجات پروردگار عالم خود پورے کر رہے ہیں ۔
ایک بات پر مجھے (عبیداللہ علوی کو) ضرور فخر ہے کہ ۔۔۔۔۔ یو سی بیروٹ میں دوسری مسجد اور پہلا دینی مدرسہ ۔۔۔۔ راقم الحروف کے جد امجد ۔۔۔۔ مولانا قاضی میاں نیک محمد علوی ؒ۔۔۔۔۔ نے 1838 میں کھوہاس سینٹرل بیروٹ میں قائم کیا، اس مدرسہ کے سرپرست اور ٹرسٹی کاملال ڈھونڈ عباسی قبیلہ کے  اس وقت کے سردار محمود خان عرف بھاگو خان اور ان کے رفقا تھے، مولانا قاضی میاں نیک محمد علوی ؒ اسی مسجد اور مدرسہ کی بائیں جانب جبکہ سردار محمود خان عرف بھاگو خان اس مسجد کے نیچے کولالیاں جانے والے راستہ کے ساتھ ابدی نیند سو رہے ہیں ۔۔۔۔۔ اس مسجد اور مدرسہ کی خدمت راقم الحروف کی سات پشتوں نے کی ہے ۔۔۔۔۔ اس کے ہمارے خاندان سے آخری امام، خطیب، شاعر اور استاد ۔۔۔۔ مولانا قاضی شاہد اسلام علوی عرف پاکستان مرحوم تھے، ان سے پہلے یو سی بیروٹ کے پہلے عربی، فارسی اور اردو شاعر، ٹیچر اور عالم دین ۔۔۔۔۔ مولانا یعقوب علوی بیروٹوی تھے ۔۔۔۔ اس مسجد کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ ۔۔۔۔ بکوٹ شریف کے تاجدار حضرت مولانا میاں پیر فقیراللہ بکوٹیؒ ۔۔۔۔۔ نے بھی یہاں پر 1895-1908تک امامت و خطابت فرمائی اور یہاں پر ایک چشمہ بھی تعمیر کرایا ۔۔۔۔۔ اسی مسجد میں انہوں نے سرکل بکوٹ کا پہلا جمعہ بھی پڑھایا ۔۔۔۔۔ اب اس مسجد میں ہمارے خاندان کا کوئی امام یا خطیب کیوں نہیں ۔۔۔۔؟ اس لئے کہ ۔۔۔۔ آج نہ کوئی مولانا قاضی میاں نیک محمد علوی ہے اور نہ ہی ۔۔۔۔۔ سردار محمود خان، سردار عاقی خان اور ان جیسے ٹرسٹی ہی موجود ہیں ۔۔۔۔ یعنی 
نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں ،نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں​
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ وہ خم ہے زلفِ ایاز میں
رینجرز کی بکوٹ پولیس کے ہمراہ آپریشن ردالفساد کے سلسلے میں آپریشن کے دوران 2 مارچ 2017 کو بیروٹ میں ان مدارس کی تلاشی لی، یہاں پر موجود کتب کا مطالعہ  کیا گیا اور ماحول کا مشاہدہ کر کے آخر میں کلیئرنس دے دی گئی ۔۔۔۔ جو اس بات کی غماز ہے کہ ۔۔۔۔ ملک بھر کی طرح آپریشن ردالفساد ۔۔۔۔۔۔ کے ذریعے یہاں کے مدارس پر بھی حکومت کی نظر ہے ۔۔۔۔ اس سے پہلے بیروٹ کے محلہ کیتھر کے پانچ افراد مبینہ قابل اعتراض سرگرمیوں کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادروں کے زیر تفتیش ہیں ۔۔۔۔ رینجرز کے چھاپے اور کلیئرنس کے بعد یہ بات قابل اطمینان ہے کہ ۔۔۔۔۔ بیروٹ کے مدارس فرقہ واریت کے بجائے سچے اور آخری دین مبین کی تعلیم و تدریس اور تبلیغ و اشاعت میں مصروف ہیں ۔۔۔۔ علیحدہ علیحدہ مسلک ہونے کے باوجود یہاں ۔۔۔۔ میں مسلمان، تو کافر ۔۔۔۔ کی صدا کوئی نہیں لگا رہا، سب اپنا نہ چھوڑو، دوسرے کو نہ چھیڑو، کے اصول پر کاربند ہیں ۔۔۔۔ بیروٹ کے ان مدارس کا ماضی میں ایک تنازعہ ضرور کھڑا ہوا تھا کہ ۔۔۔۔ دونوں مدارس نے مقابلے میں آدھی رات سے صبح تک لائوڈ سپیکر پر ۔۔۔۔ ضعیفوں، بیماروں، جنتالی مائوں(شیر خوار بچوں کی مائوں)، طلبا و طالبات کے علاوہ ۔۔۔۔ دن بھر محنت مزدوری کرنے والے ہر شخص کا سکون غارت کر دیا تھا ۔۔۔۔ اس پر بکوٹ پولیس کو ایکشن لینا پڑا اور اب یہ سپیکر صرف اذان، جمعہ کے خطبے اور ماتمی اعلانات تک محدود ہو گئے ہیں ۔۔۔۔۔ اب رینجرز اور پولیس کی کلیئرنس کے بعد ۔۔۔۔ امید کی جانی چائیے کہ ۔۔۔۔۔ بیروٹ کے یہ مدارس فرقہ واریت، خانوں میں بانٹنے اور نیلی پیلی پگڑیوں کے ذریعے ایک عام اور سیدھے سادے مسلمان کو ۔۔۔۔ نو ر و بشر وغیرہ ۔۔۔۔ کی غیر ضروری اور فقہی اور معتزلہ کی عالمانہ بحثوں میں نہیں الجھائیں گے ۔۔۔۔ والد  مرحوم و مغفور (مولانا میاں قاضی محمد عبداللہ علویؒ) دیوبند کے جید عالم دین ہونے کے باوجود ان نکمی بحثوں سے بہت ہی الرجک تھے اور کہا کرتے تھے کہ
 من برائے وصل کردن آمدی
نہ برائے . فصل کردن آمدی
یعنی ۔۔۔۔ مجھے مسلمانوں میں اتفاق و اتحاد کیلئے، نہ کہ لوگوں کو لڑانے کیلئے بھیجا گیا ہے۔
  روزنامہ آئینہ جہاں اسلام آباد ۔۔۔۔۔ 3 مارچ 2017
 ***********
 امتحانی نتائج 2017
***************************

 ہائیر سیکنڈری سکول بیروٹ میں تقسیم انعامات کی تقریب

اہل بیروٹ اخباری اشتہار بازی کے باوجود اس سے بے خبر
************************
پرنسپل یاسر خان کی صحافیوں سے گفتگو سے پرہیز ۔۔۔۔ پی ٹی سی فنڈز کے سوال پر کہا کہ ۔۔۔۔ سارا اخباری خرچ میری ذاتی جیب سے ہو گا ۔
---------------------------------
اس علمی و تہذیبی اعتبار سے اجڑی اہل بیروٹ کی مادر علمی میں تاریخ کی پہلی تقریب ۔۔۔۔ بڑے مزمان ترمٹھیاں والے کرنل (ر) زاہد اور ڈی ای او ققضی محمد تجمل حسین تھے ۔
---------------------------------
صحافت کی قوت اور سوشل میڈیا کی طاقت سے بے خبر سکول انتظامیہ نے اس اہم تقریب کا ذکر سوشل میڈیا پر بھی نہ کر سکی ۔۔۔۔ غالباً اہل بیروٹ کے تعلیمی و تدریسی سوالات سے بھی ۔۔۔۔ کھپ نہیں ڈالنا چاہتی ۔
***********************************
 

 آج بدھ، اٹھائیس فروری کے روز ۔۔۔۔۔ یو سی بیروٹ کی سب سے بڑی میری اور آپ کی جدید مادر علمی ۔۔۔۔ کیپٹن عمیر شہید گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول ۔۔۔۔۔۔ میں ماہ رواں کے دوران ہونے والے سپورٹس اور ادبی مقابلے جیتنے والے اسی سکول کے ہونہار طلباء کے اعزاز میں ایک تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں بیروٹ اور بکوٹ سے اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ورکنگ ڈے اور سکول انتظامیہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر مناسب تشہیر نہ ہوقنے کی وجہ سے بہت کم والدین شرکت کر سکے رہی ہے، تقریب کے  کے بڑے مزمان کے طور پر پاک فوج سے سبکدوش اور کیپٹن عمیر شہید کے والد گرامی جناب کرنل (ر) زاہد عباسی تھے جبکہ اس تقریب میں وی سی کہو شرقی کے چیئرمین اسد عباسی اور پی ٹی سی کمیٹی کے چیئرمین حاجی شبیر اور ہائر سیکنڈری سکول بکوت  کے پرنسپل اور مورخ منصف خان بھی موجود تھے تاہم پرنسپل کی طرف سے یو سی بیروٹ کی طرف سے دعوت نہ دئیے جانے پر نون لیگ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلمی نے مجموعی طور پر شرکت نہیں کی، مقررین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سے انہیں صحتمندانہ ماحول فراہم کر کے خاندان اور سماج کا بہترین فرد بنانا ان کے روحانی والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ سکول کا سارا تدریسی عملہ اپنے پرنسپل کی قیادت اور رہنمائی میں نہایت محنت اور لگن سے اپنے تدریسی اور پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہا ہے جس کا ثبوت آج دو سو سے زائد طلباء کا مختلف سرگرمیوں میں انعامات کا حصول ہے، انہوں نے تقریب کے بہترین انتظامات کرنے پر ٹیچرز کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ اس قسم کی صحتمندانہ سرگرمیوں سے بیروٹ کے نو عمر طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے رہیں گے، خاص مزمان کرنل زاہد عباسی نے کہا کہ میرا اس تعلیمی درسگاہ سے خصوصی تعلق ہے اور اس کی تعمیر و ترقی اور دیگر اندرونی معاملات کی وہ خود دیکھ بھال کرنے کی کوشش کریں گے، اس موقع پر کرنل زائد اور ڈاکٹر مدثر عباسی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی جو ہر ماہ پی ٹی سی فنڈز سمیت سکول کے دیگر مالیاتی امور کو چیک کر لیا کرے، تقریب میں طلباء نے بھی بہت اچھے پروگرام پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی، آخر میں سکول انتظامیہ کی طرف سے گرم مشروبات سے حاضرین کی تواضح کی ۔۔۔۔۔۔ اس تقریب کے کمپیئر سجاد عباسی تھے جنہوں نے بہت خوبصورتی سے میزبانی کے فرائض انجام دئے ۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔ اس موقع پر کرنل زاہد عباسی اور بیروٹ کے معروف سکالر ڈاکٹر مدثر حسین الازہری نے شہید عمیر عباسی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا بعد ازاں سکول کے ونرز سٹوڈنٹس کو سکول کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ ہائر ایجوکیشن پشاور کی طرف سے پی ٹی سی فنڈز کے ایک لاکھ روپے میں سے کیش ایوارڈ بھی دئے جانے کی خبر ہے ۔۔۔۔ پرنسپل نے راقم الحروف کو حلفاً بتایا کہ مقامی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے فوٹو کے ساتھ تقریب کے اشتہار اور دوسرے روز خبری تشہیر کے اخراجات وہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گے ۔۔۔۔۔ اس اہم موقع پر میں پی ٹی سی کمیٹی ہائر سیکنڈری سکول جناب حاجی شبیر صاحب سے ملتمس ہوں کہ وہ ۔۔۔۔۔ سکول اور اس کے بچوں کی امانت یعنی پی ٹی سی فنڈز پر خصوصی نظر رکھیں کہ ۔۔۔۔ اس پر کوئی ڈاکہ نہ پڑ جاوے ۔۔۔۔۔؟
تقریب کے سلسلے میں پرنسپل کا اشتہار
    تعلیمی ادارے اپنے شاگردوں کی اہلیت، قابلیت اور کسی تخصص کی وجہ سے ہی اپنا وزن اور اہمیت رکھتے ہیں ۔۔۔۔ کیپٹن عمیر شہید ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ ۔۔۔۔ کو یہ شاندار تخصص حاصل ہے کہ ۔۔۔۔ اس وقت بیروٹ کے منظر نامے پر سیاست و معیشت، ادبیات و صحافت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے علاوہ اسی یو سی کے 35 میں سے لگ بھگ دو درجن سکالرز کا تعلق اسی درسگاہ سے ہے ۔۔۔۔ راقم السطور نے بھی 1974ء سے 1978ء تک اس کے موجودہ ویران اولڈ کیمپس کے پتھروں، ٹاٹوں اور چھٹی سے دسویں جماعت تک سٹول اور کرسیوں و ڈیسکوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے ۔۔۔۔ اس کے ٹاپ کرنے والوں میں بیروٹ کے فور سٹار ریٹائرڈ جرنیل اور سی ایس ڈی کے موجودہ ڈی جی ۔۔۔۔ مقصود عباسی ۔۔۔۔ کا بنایا تعلیمی ریکارڈ آج تک کوئی توڑ نہیں سکا ہے ۔۔۔۔ یہ سکول بیروٹ کے شہدائے کشمیر کی بھی مادر علمی رہا ہے ۔۔۔۔ اس کا ایک بیٹا اس وقت امریکی خلائی ادارے NASA میں بھی ڈائریکٹر ہے جبکہ شاعر بیروٹ ۔۔۔۔ مطیع الرحمان عباسی اسی ادارے کے طالب علم اور بعد میں استاد بھی رہے اور آج اپنے رب کے حضور ابدی نید سو رہے ہیں ۔۔۔۔ یہ وہ سکول ہے جہاں پی ٹی آئی صغیر خان ہمیں حد سے لیکر باسیاں تک ہر ہفتے پریڈ بھی کروایا کرتے تھے ۔۔۔۔ یہاں پر ہی ایوبیہ کے طلباء و طالبات بھی آ کر امتحان میں بیٹھتے ہیں ۔۔۔۔۔ بد قسمتی سے یہ ادارہ اپنے قیام کے 73 برس بعد بھی ہماری بے حسی اور سیاسی لارے لپوں کی وجہ سے ماریانہ ویب کے ریڈ روم میں زخموں سے چور چور کراہ رہی اور اپنے بڑے بڑے اور نامور فرزندوں کو بلا رہی  ہے ۔
سکول کے پرنسپل یاسر خان
    میری مادر علمی کے موجودہ پرنسپل یاسر خان آف حویلیاں پہلی کال پر مجھے کچھ بتانے سے خاصی پرہیز کرتے رہے ۔۔۔۔ کچھ وقفہ کے بعد میں نے لینڈ لائن پر ان کا نمبر ملایا ، دو بار رنگ بجی مگر انہوں نے راولپنڈی کا نمبر اپنے موبائل سکرین پر دیکھ کر کاٹ دیا ۔۔۔۔ پانچ بجے کال کی تو انہوں نے مجھے ٹالنے کیلئے پھر کال کرنے کو کہا تو میں نے ان پر ۔۔۔۔ سکول کے پی ٹی سی فنڈز ۔۔۔۔ کے ذاتی تشہیر پر ناجائز استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔۔ آپ نے اس امانت کو اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال سے خرچ کیا ہے ۔۔۔۔ تو ان کی زبان پر لگا تالا کھلا اور بولے ۔۔۔۔ راولپنڈی میں شہزاد عباسی کے بک کئے جانے والے اشتہار کی ابھی پے منٹ نہیں کی ہے ۔۔۔۔ میں نے دوسرا سوال کیا کہ ۔۔۔۔ پے منٹ بمع کل کی تقریب کی اخبار میں اشاعت کے پیکج کے تحت تو آپ کو کرنا ہی پڑے گی مگر یہ پیسے پی ٹی سی فنڈز سے ہی دئے جاویں گے جو آپ کے پاس سکول کے بچوں کی فلاح بہبود کی مد میں امانت ہے ۔۔۔۔ آپ کو اس فنڈز سے ذاتی تشہیر کا اختیار کس نے دیا ہے جناب ۔۔۔۔؟ اس دوران ایوبیہ کے بزرگ صحافی طارق نواز عباسی کا بھی فون آ گیا اور ان سے میں نے کہا کہ ۔۔ ۔۔۔ پرنسپل یاسر خان پی ٹی سی فنڈز کو ذاتی تشہیری مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں تو انہوں نے اس سلسلے میں مجھے فنڈز کے چیئرمین حاجی شبیر صاحب سے رابطے کیلئے کہا اور فون بند کر دیا) تو یہ بات سن کر حلفاً پرنسپل یاسر خان نے کہا کہ ۔۔۔۔ وہ اس اشتہار کا بل اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گے اور پی ٹی سی فنڈز کو ہاتھ بھی نہیں لگایا جاوے گا ۔۔۔۔ اس کے بعد اب پھر جناب حاجی شبیر صاحب سے ملتمس ہوں کہ وہ ۔۔۔۔۔ سکول کے بچوں کی امانت یعنی پی ٹی سی فبڈز پر خصوصی نظر رکھیں تا کہ ۔۔۔۔ اس پر کوئی ڈاکہ نہ پڑ جاوے ۔۔۔۔۔؟
    یہ غالباً 1997 کی بات ہے کہ یو سی بیروٹ کے سارے پرائمری سکولوں نے ترمٹھیاں میں ایک گرینڈ تقریب کا اعلان کیا ۔۔۔۔ اس کے مزمان محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کی ساری خورد و کلاں افسر شاہی تھی ۔۔۔۔ یہ افسر شاہی دن دس بجے بیدار ہوئی ۔۔۔۔ چلتے چلتے اسے کلیل (گیارہ بجے) ہو گئی ۔۔۔۔ افسرانہ ٹھاٹھ باٹھ تھا، پہلے وہ مٹر گشت کرتے ہوئے ایوبیہ آئے اور دل پشوری کیا اور یوں پانچ بجے وہ ترمتھیاں پہنچ سکے ۔۔۔۔ اپنی ترقی اور ان افسران کی گڈبک میں شامل ہونے کے خواہاں ان ٹیچروں نے اپنے اپنے سکولوں کے ننھے منے بچوں کو صبح نو سے شام پانچ بجے تک بھوکے پیاسے کو شدید سردی اور ہلکی بوندا باندی میں استقبال کیلئے کھڑے رکھا ۔۔۔۔ انہی سکولوں کے پی ٹی سی فنڈز سے 22 دیگیں پکائی گئیں مگر یہ ننھے بچے ان دیگوں کے رزق سے محروم رہے اور گھر آ کر ہی کچھ کھا پی سکے ۔۔۔۔ اس دوران ایبٹ آبادی با اختیار مزمانوں کی موجودگی میں ان اساتذہ میں بھگدڑ مچھ گئی اور کئی دیگیں الٹ گئیں ۔۔۔۔ معصوم بچوں کو بھوکا پیاسا رکھنے والوں کو اس کے نتیجے میں گھر ہی جا کر ہی کھانا زہر مار کرنا پڑا ۔۔۔۔ اسی پس منظر میں پرنسپل یاسر خان سے میرا ایک سوال یہ بھی ہے کہ ۔۔۔۔ تقریب تقسیم انعامات میں کیا دیگیں پُٹھی ہوں گی یا چائے پانی پر ہی اکتفا کیا جاوے گا ۔۔۔۔؟

تقریب میں مہمان خصوصی کرنل زاہد خطاب کر رہے ہیں ۔ 
تقریب میں سکول انتظامیہ کی طرف سے کرنل زاہد کو تحفہ پیش کیا رہا ہے
تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء

    راقم نے بیروٹ کے چند ایک انتہائی با خبر حلقوں سے اس تقریب کے انعقاد کے بارے میں بھی پوچھا تو انہوں نے لاعلمیت کا اظہار کیا ۔۔۔۔ اس پر میں نے پرنسپل صاحب سے دریافت کیا کہ ۔۔۔۔ کم از کم پانچ ہزار روپے سے شائع ہونے والا آپ کا ذاتی اشتہار اہل بیروٹ کو تقریب سے آگاہ نہیں کر سکا اور کس کو کیا کرےگا ۔۔۔۔ تو بولے ۔۔۔۔ یہ تقریب سکول کی ذاتی ہے ۔۔۔ میں نے جواب دیا کہ سرکاری فنڈز سےسرکاری سکول میں منعقدہ انعامی تقریب ذاتی نہیں ہو تی ، یہاں اہل بیروٹ کی نئی نسل زیر تعلیم ہے ۔۔۔۔ اس لئے آپ کو والدین کو تو کم از کم مدعو کرنا لازمی تھا ۔۔۔۔ صحافی اور دیگر مقامی سٹیک ہولڈر بھی آ جاتے تو تقریب کو چار چاند لگ جاتے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ۔۔۔۔۔ ہم مقامی سیاستدانوں سے ضرور پرہیز کرتے ہیں ۔۔۔۔ یہ سرکاری سکول ہے اور ہم سرکاری ملازم ۔۔۔۔ ہمارا ان سیاستکاروں سے کیا لینا دینا ۔۔۔۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ نے اس تقریب کی تشہیر کیلئے سوشل میڈیا نہیں استعمال کیا تو انہوں جو معذرت خواہانہ رویہ اختیار کیا اس سے یہی تاثر ملا کہ ۔۔۔۔ اہل بیروٹ کا ایم اے، بی ایڈ کئی سالوں کا تجربہ کار یہ پرنسپل نما ٹیچر بھی اس پرانی نسل سے تعلق رکھتا ہے جو اس جدید عہد میں صحافتی قوت اور سوشل میڈیا کی پاور سے مکمل لا علم ہے اور یہ کمپیوٹر آ جانے اور اسے چلانے سے وختے میں پڑا ہوا ہے ۔۔۔۔ کوئی بات نہیں ۔۔۔۔ ہم اہل بیروٹ کیلئے یہ بات ہی کیا کسی انعام سے کم ہے کہ سکول کھلا ہوا ہے ۔۔۔۔ چھٹی سے بارھویں جماعت تک طلباٗ انہی وختے میں پھنسے ٹیچرز سے اور کوئی آپشن نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کل اس سلسلے میں انعامات بھی تقسیم ہو رہے ہیں ۔۔۔۔ قانون قدرت ہے کہ جیسے عوام ہوتے ہیں ویسے حکمران بھی ۔۔۔۔ س لئے ہمیں اپنے مزمان پرنسپل یاسر خان سے کوئی گلہ نہیں ہے ۔
-------------------------------
بدھ28/فروری2018
 
***************************** 

سرکل بکوٹ میں سرکاری سکولوں کے طلبا جبکہ نجی تعلیمی اداروں کی طالبات کی میٹرک امتحان میں پہلی پوزیشنیں

----------------
شمالی سرکل بکوٹ میٹرک نتائج میں تمام تر پسماندگیوں کے باوجود ملکوٹی اور ایبٹ آبادی حکمرانوں اور ان کی باجگزار یو سیز کو مات دے گیا ۔
----------------
طلبا میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بو ئی کے حبیب خان قریشی نے 875نمبر لیکر علاقہ بھر میں پہلی پوزیشن کا اعزازحاصل کر لیا ۔
--------------
بیروٹ کے دربدر ہائی سکول برائے طالبات کی علینہ عمران857 نمبر لیکر وکٹری سٹینڈ پر اول آئی ہیں ۔
--------------

سرکل بکوٹ بالخصوص یو سی بیروٹ کی قابل فخر اور 15 سے زیادہ پی ایچ ڈیز سکالرز کی حامل ۔۔۔۔۔ نجی درسگاہ سید احمد شہید اکیڈیمی بیروٹ ۔۔۔۔۔ کا پھر ہمعصروں کیلئے کوہ ایورسٹ سے بڑا علمی چیلنج ۔۔۔۔ مریم وقار نے938نمبر لیکر نئی تعلیمی و تدریسی تاریخ رقم کر دی ہے۔

*************************

اس سال سرکل بکوٹ میں سرکاری سکولوں کے طلبا جبکہ نجی تعلیمی اداروں کی طالبات نے میٹرک امتحان میں پہلی پوزیشنیں حاصل کر لی ہیں ۔۔۔۔ اس سال کی اہم بات یہ ہے کہ شمالی سرکل بکوٹ کے بوائز سکول اپنی قابلیت کی بازی لے گئے ہیں جبکہ نجی سکولوں میں گزشتہ ایک عشرے سے پہلی پوزیشن کا اعزاز یو سی بیروٹ کی طالبات کے پاس ہی ہے اور ان ہونہار بیروٹوی طالبات نے اس سال بھی سرکل بکوٹ کے نجی سکولوں کو کوہ ایورسٹ جتنا تعلیمی چیلنج دیا ہے جو ناقابل یقین حد تک ناقابل شکست ہے۔
سال رواں کے دوران شمالی سرکل بکوٹ کے بے وسائل اور پسماندہ رکھے جانے والے سرکاری سکولوں کے لائق ، ذہین اور ہونہار طلبا نے تعلیمی معرکہ سرکیا ہے، شمالی سرکل بکوٹ کی ماضی بعید کی حکمران یو سی بوئی کے ۔۔۔۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے طالب علم حبیب خان قریشی نے 875نمبر لیکر علاقہ بھر میں پہلی پوزیشن کا اعزازحاصل کر لیا ہے، دوسرے نمبر پر مولیا، یو سی بکوٹ کا ہائی سکول ہے جس کے طالب علم احسن قدیر عباسی نے 867 نمبر حاصل کئے ہیں، تیسری تعلیمی پوزیشن بھی شمالی سرکل بکوٹ نے ہی حاصل کی ہے، ہائی سکول نمبل کے طالبعلم دائود نے 859نمبر لیکر اپنے سکول میں پہلی اور سرکل بھر کے وکٹری سٹینڈ پر تیسرے نمبر پر آئے ہیں ۔
سرکل بکوٹ بھر کی آٹھ یونین کونسلوں کی اڑھائی لاکھ کی آبادی (مردم شماری 2017 کے مطابق) میں مجموعی طور پر ہماری بچیوں کیلئے صرف 5 ہائی سکول ہیں جن میں بیروٹ کا دربدر ہائیر سیکنڈری سکول (اس سکول کی اپنی بلڈنگ نہیں، سٹاف بھی پورا نہیں اور ترمٹھیاں کے چھ کمروں والے سکول کے چار کمروں میں بھیڑ بکریوں کی طرح بٹھایا جاتا ہے، اور یہاں پر سائنس کلاسز کا بھی کوئی وجود نہیں)، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بکوٹ (اس سکول میں بیروٹ کے مانسہرہ ہجرت کرنے والے استاد سید اقبال حسین شاہ مخلص بیروٹوی کی بہو ۔۔۔۔ سیدہ جویریہ کاظمی ۔۔۔۔ بھی پڑھاتی ہے جو سرکل بھر کے کسی زنانہ سکول کی پہلی واحد ایم فل فزکس ٹیچر ہیں)، سابق گورنر، وزیر اعلیٰ اور گزشتہ 32 سال سے سرکل بکوٹ پر حکمرانی کرنے والے سردار مہتاب احمد خان کی آبائی یو سی ملکوٹ کا گرلز سکول ایوبیہ خانسپور، گرلز ہائی سکول پٹن خورد اور گرلز ہائی سکول سیالکوٹ، یو سی پٹن کلاں ہیں ۔۔۔۔ ان چار سکولوں میں سے سرکل بکوٹ بھر میں جس سکول نے وکٹری سٹینڈ پر فرسٹ پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا ہے وہ بیروٹ کا دربدر ہائی سکول برائے طالبات ہے ۔۔۔۔ اس کی طالبہ ۔۔۔۔ علینہ عمران ۔۔۔۔ 857 نمبر لیکر اول آئی ہیں ۔۔۔۔ دوسرے نمبر پر گرلز ہائی سکول پٹن خورد کی ظفرا بی بی 801 نمبر لیکر دوسری جبکہ بکوٹ ہائی سکول کی اقصیٰ بی بی نے 790نمبر لیکراپنے سکول میں پہلی جبکہ سرکل بھر میں تیسرے نمبر پر آئی ہیں ۔
سرکل بکوٹ کے نجی سکولوں نے سرکاری سکولوں سے بھی بے حد اچھے تعلیمی رزلٹ کا اہتمام کیا ہے ۔۔۔۔۔ سرکل بکوٹ بالخصوص یو سی بیروٹ کی قابل فخر اور 15 سے زیادہ پی ایچ ڈیز سکالرز کی حامل ۔۔۔۔۔ سید احمد شہید اکیڈیمی بیروٹ ۔۔۔۔۔ نے اپنی علمی فتوحات مسلسل ایک عشرے سے زیادہ عرصہ سے جاری رکھی ہوئی ہیں، اس مایہ ناز تعلیمی درسگاہ بلکہ سرکل بکوٹ کی علی گڑھ یونیورسٹی کی طالبات نے ایک بار پھر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سامنے میٹرک رزلٹ کا کوہ ایورسٹ کھڑا کر دیا ہے جو لائق ترین، ڈیووٹڈ اور قابل سٹوڈنٹس کی مسلسل محنت اور مشنری جذبے سے علم منتقل کرنے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ اس تعلیمی قابل فخر درسگاہ کی طالبہ ۔۔۔۔ مریم وقار ۔۔۔۔ نے938نمبر لیکر نہ صرف اپنے سکول میں بلکہ سرکل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جس کیلئے سیاست سے ہٹ کر ۔۔۔۔ جناب سعید احمد عباسی ۔۔۔۔ مبارک باد کے مستحق ہیں، خدا ان کے علم، تعلیمی مشن، عمر اور صحت و تندرستی میں اضافہ اور برکت فرماوے ۔۔۔۔۔ سرکل بکوٹ کے جس نجی تعلیمی ادارے نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے وہ ۔۔۔۔ یو سی بکوٹ کا برائٹ فیوچر سکول ۔۔۔۔ ہے اس کی ہونہار طالبہ۔۔۔۔ خنسا صداقت عباسی ۔۔۔۔ نے 883نمبر اپنی لیاقت کے عوض سکور کئے ہیں (اس سکول کے بارے میں راقم السطور کی معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں ) ۔۔۔۔۔ سرکل بکوٹ کا تیسری پوزیشن حاصل کرنے والا نجی تعلیمی ادارہ بیروٹ سے تعلق رکھنے والے ۔۔۔۔ جناب رضا فرمان عباسی ۔۔۔۔ کا ۔۔۔۔ کوہسار پبلک سکول (گرلز) ملکوٹ ہے، اس کی لائق طالبہ ۔۔۔۔ نورالہدیٰ ظفران ۔۔۔۔ نے 859 نمبر لیکر سکول میں پہلی جبکہ سرکل بکوٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے یوں سرکاری سکولوں میں لڑکے اور پرائیویٹ سکولوں میں لڑکیاں ہی بازی لے گئی ہیں ۔۔۔۔
سرکل بکوٹ کے تمام سکولوں کی تعلیمی کاوشیں قابل ستائش ہیں، کے پی کے کی انصافی سرکار کی طرف سے اس خطہ بے آئین میں تعلیم کی جانب مسلسل ناانصافیوں کے باوجود سرکل بکوٹ کے ذہین، ہونہار اور قابل طلبا و طالبات کی ذہنی و فکری اہلیت کو ۔۔۔۔ ڈک ۔۔۔۔ نہیں لگایا جا سکا ہے، جیسے دریائے جہلم کے بہتے پانی کو روکنے کیلئے جتنی بڑی لینڈ سلائیڈ بھی ہو جائے ۔۔۔۔ یہ بہتا پانی اوپر اٹھ کر نہ صرف اپنا راستہ خود بنا لیتا ہے بلکہ ۔۔۔۔ اس لینڈ سلائیڈ کو بھی کاٹ کر نیست و نابود کر دیتا ہے۔۔۔۔ ایسے ہی بے شک ملکوٹی اور ایبٹ آبادی بادشاہ خواہ جتنا بھی سرکل بکوٹ کو پسماندہ رکھیں ۔۔۔۔ اس کے تعلیمی و طبی اداروں کو تباہ و برباد کر دیں ۔۔۔۔ اس کے قابل ترین ٹیلنٹ کا قتل عام کریں ۔۔۔۔۔ لیکن وہ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ ۔۔۔۔۔ سرکل بکوٹ کا یہ ٹیلنٹ پھر بھی ابھر کر ہی رہے گا ۔۔۔۔۔ جواب د دو حکمرانو ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔ سرکل بکوٹ بالعموم اور یو سی بیروٹ بالخصوص کے 27پی ایچ ڈیز، (اتنے ہی پائپ لائن میں ہیں) اور لاتعداد ایم فل پیدا کرنے میں تمہارا حصہ کتنا ہے۔۔۔۔؟
***********************
خدائے واحد و شاہد اپنے قرآن میں فرماتا ہے ۔۔۔
وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ ۖ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ
اور جب تمہارے پروردگار نے (تم کو) آگاہ کیا کہ اگر شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو (یاد رکھو کہ) میرا عذاب بھی سخت ہے)سورۃ الابراہیم، آیت 07)

******************
سرکل بکوٹ کے 
یبٹ آباد اور پنڈی بورڈ میں کامیابی حاصل کرنے والے میرے بیٹے سمیت  تمام طلبا و طالبات کو مبارک ہو۔
------------------------------------------------
اس شاندار کامیابی پر ۔۔۔۔  سر سجدے میں رکھ کراپنے رب کا شکریہ ادا کرو۔۔۔۔ تا کہ آپ آئندہ زندگی میں مزید کامیابیاں سمیٹ سکیں۔

**************************
طہٰ احمد علوی جس نے پنڈی بورڈ
 سے 828 سے نمبر حاصل کئے
اللہ تبارک و تعالیٰ ۔۔۔۔ انسان کو کچھ امانتیں دے کر اس دنیا میں بھیجتا ہے ۔۔۔۔ ان میں سے ایک اس کا جسم اور دوسری اس کے اندر روح ہے اور ان دو عناصر سے مل کے ایک تیسری انمول چیز بنتی ہے جسے ۔۔۔۔ زندگی ۔۔۔۔ کہتے ہیں، یہ ایسا انعام ہے جو اس دنیا میں صرف ایک بار ہی ملتا ہے اور جو اس اللہ کی دی ہوئی امانت میں۔۔۔۔ خود کو مار کر ۔۔۔۔ خیانت کا مرتکب ہوا اس پر جنت حرام ہے ۔۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت اپنے بندے کو ایک اور انعام سے نوازتا ہے اور وہ اولاد ہے ۔۔۔۔ اولاد، اولاد ہوتی ہے خواہ یہ لڑکا ہو یا لڑکی ۔۔۔۔ وہ اللہ ہی ہے جو کسی کو بیٹے ہی بیٹے دیتا ہے اور کسی کو بیٹیاں ہی بیٹیاں ۔۔۔۔ اور کسی کو دونوں۔۔۔۔ اور، اور، اور۔۔۔۔ چاہے تو کسی کو بیٹے بیٹیوں میں سے کچھ بھی نہ دے اور ایسے بھی ضعیف لوگ اس دنیا میں موجود ہیں ۔۔۔۔ جن کو اولاد دے کر ساری واپس بھی لے لیتا ہے  ۔۔۔۔ پتہ ہے کیوں ۔۔۔۔؟ اس لئے کہ اولاد ہمارے لئے ہماری زندگی کی طرح اللہ رب العزت کی امانت ہوتی ہے اور امانت اسے ہی کہتے ہیں جو  ۔۔۔۔ کسی اور کی ہو اور ہم اس کے راخیال یا پہرے دار ہوں ۔۔۔۔ اور صرف اپنے جھوٹے غروراور تکبر میں ۔۔۔۔ ہم اسے اپنا کہتے رہیں ۔
اللہ تبارک و تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے مجھے ان لوگوں میں رکھا جن کو وہ ۔۔۔۔ بیٹیاں اور بیٹے۔۔۔۔ دونوں دیتا ہے، مجھے اسی رب کائنات نے چار بیٹیوں اور دو بیٹوں کی امانت سے نوازا ہے جنہوں نے علمی میدان میں مجھے کبھی نہیں مایوس کیا ۔۔۔۔ میری بڑی بیٹی ماہ امم علوی اس وقت اردو لٹریچر میں ایم فل کے دوسرے سمسٹرکے پیپر دے کر اپنےتحقیقی مقالہکی تیاری کر رہی ہے اور میں اس سے اس میدان میں جونئیرہو گیا ہوں، میری دوسری بیٹی مریم علوی اس وقت پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں ۔۔۔۔ ایم ایس سی، بیالوجی کے دوسرے سمسٹر کے پیپر دے چکی ہے ، میری تیسری بیٹی انعم علوی آج کل ایف ایس سی (پنڈی بورڈ) کے رزلٹ کا انتظار کر رہی ہے ۔۔۔۔ آج راولپنڈی بورڈ کا رزلٹ آیا ہے، میری ان تین بیٹیوں سے چھوٹا مگر اپنے گھر کے بڑے بیٹے ۔۔۔۔ طہٰ احمد علوی ۔۔۔۔ کے میٹرک رزلٹ کے مطابق اس نے رول نمبر 913965کے تحت  828/1100 نمبر لیکر اپنے گھر میں پہلی، گورنمنٹ جامع ہائر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں ، راولپنڈی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔۔۔۔ میرے اور میرے بیٹے کے میٹرک کے درمیان 36رس کا گیپ ہے، میں نے 1978 میں رول نمبر 35812 کے تحت پشاور بورڈ سے اپنی مادر علمی ۔۔۔۔ ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ کے اجڑے ہوئے اولڈ کیمپس سے 445/800 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
اللہ تعالیٰ نے اولاد اور مال کو والدین کیلئے آزمائش قرار دیا ہے ۔۔۔۔ کیسی آزمائش۔۔۔۔؟ میرا یا آپ کا بیٹا یا بیٹی اگر خدا نخواستہ کسی ہرض مرض میں مبتلا ہو، اس کا کوئی حادثہ ہو جاوے، یا کوئی اور تکلیف پہنچے تو کیا میں اور آپ اس کے کرب یا تکلیف سے لا تعلق رہ سکتے ہیں ۔۔۔۔؟ اور اگر ایسا ہے تو مجھے یا آپ کو والد کہلوانے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔۔۔۔ ماں ۔۔۔۔ اس کے پائوں تلے قادر مطلق نے ایویں تو جنت جیسا انعام و اکرام نہیں رکھا، یہ انسانوں کی ماں ہو یا حیوانوں کی ۔۔۔۔ اپنی اولاد پر قربان ہو جایا کرتی ہے ۔۔۔۔ ملکوٹ کی  اپنے بچوں کو ہلاک کرکے اپنے لئے آسائشات تلاش کرنے والی ماں ہزاروں سالوں میں ایک آدھ ہی پیدا ہوا کرتی ہے ۔۔۔۔۔ ایسی کا تو ذکر کرنا بھی گناہ ہے۔
اولاد کی تکلیفیں جس طرح جوان جہان والدین کو چارپائی پر لٹا دیتی ہیں ایسے ہی ان کی کوئی کامیابی اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی انمول خوشی اور مسرت بھی مجھ جیسے ادھیڑ عمر باپ اور ماں کو ۔۔۔۔ نئی توانائی، طاقت اور امنگ پیدا کر کے جوان بنا دیتی ہے ۔۔۔۔  مجھے میری تمام اولاد نے زندگی کے کسی میدان میں مایوس نہیں کیا ۔۔۔۔ میرے بیٹے کے آج میٹرک رزلٹ نے مجھے اور میری شریک حیات کو دوبارہ جوان اور اللہ رب العزت کے سامنے سرخرو کر دیا ہے کہ ۔۔۔۔ میں نے اپنی فیملی کیلئے پردیس کی جو مشکلات اور تکلیفیں برداشت کیں وہ رائیگاں نہیں گئی ہیں ۔۔۔۔۔ میرے سامنے بھی بڑے آرام حاصل کر کے زندگی گزارنے کے آپشنز موجود تھے ۔۔۔۔ میں نے موجودہ وی سی جلیال کے پرائمری سکول کو 1981 میں جوائن کر کے چھوڑ دیا تھا ۔۔۔۔ 1982 میں میں نے پنجاب حکومت کے محکمہ آباد میں چھ ماہ تک اکائونٹس کلرک کی نوکری کی مگر اس میں بھی دل نہیں لگا ۔۔۔۔ اور اسی سال سے  خارزار صحافت کا صحرا نورد ہوں ۔۔۔۔ مگر میں جب بھی اپنے اوپر بڑھاپا آتے ہوئے محسوس کرتا ہوں ۔۔۔۔ میری بیٹی یا بیٹے میں سے کوئی اپنی کامیابی سے پھر مجھے جوان کر دیتے ہیں ۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔ اس تجربے میں چند اہم باتیں آپ سے بھی شیئر کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔۔۔۔ وہ یہ ہیں۔
اول ۔۔۔۔ ہم سب اپنی اولاد سے محبت کرتے ہیں، انہیں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔ پلیز، پلیز، کامیابی سے جینے کیلئے انہیں تعلیم دلوائیے ۔۔۔۔ ہر کسی کے وسائل بلا شبہ اوسیاہ ہائی سکول کے سینئیر ٹیچر ڈاکٹر عتیق عباسی جیسے نہیں ہوتے کہ وہ اپنی اولاد کو لارنس کالج گھوڑا گلی میں تعلیم دلوائے ۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔ مجھے بتائیے کہ ۔۔۔ جنرل مقصود ، بریگیڈئیر مصدق، سرکل بکوٹ کے پہلے اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان حاجی سرفراز خان مرحوم، کمانڈر عزیز خان مرحوم، کے پی کے سردار مہتاب کے ڈسے ہوئے ٹاپ بیوروکریٹ اسحاق قریشی اور خود سردار مہتاب احمد خان جیسی نابغہ روزگار شخصیات کس لارنس کالج گھوڑا گلی یا  جیفس کالج لاہور کے طالب علم رہے ہیں۔
دوئم ۔۔۔۔ ہم اپنے بچے کو پیدا ہوتے ہی اس کے ہاتھ میں موبائل پکڑا دیتے ہیں ۔۔۔۔ تھوڑا اور بڑا ہوا تو Tab ہاتھ میں دے کر خوش ہوتے ہیں کہ ہمارا بچہ گیم بھی کھیل لیتا ہے ۔۔۔۔ اور بڑا ہوا تو ایل سی ڈی ٹی وی کے سامنے بٹھا کر مزید خوش ہوتے ہیں کہ ہمارا بچہ ٹی وی ڈرامے کو بھی سمجھ سکتا ہے ۔۔۔۔ میرے دیس کے بھلے لوگو ۔۔۔۔ موبائل، ٹیب اور ٹی وی استعمال کیلئے ان کی عمر پڑی ہے، جس طرح تم نے اپنے بچے کو ایک اچھی پڑھی لکھی ماں دی، اس کو ایک با معنی اور اچھا نام دیا ۔۔۔۔ وہ تمہارا بچی یا بچہ ہے، اسے اچھا تعلیمی ماحول بھی دو ۔۔۔ اچھے سرکاری یا پرائیویٹ سکول میں داخل کرو ۔۔۔ وسائل خود بخود بنیں گے ۔۔۔۔ یہی بچے تمہارا مستقبل ہیں ۔۔۔۔ تم ایک مشقت بھری زندگی گزار رہے ہو، کیا تم چاہتے ہو کہ تمہارا بچہ بھی تمہاری طرح وہی زندگی گزارے ۔۔۔؟
سوئم ۔۔۔۔۔ ہم کوہسار کے لوگ پاکستان کے باقی سماج سے الگ ذہنیت اور رویہ رکھتے ہیں ۔۔۔۔ یعنی منفی رویہ ۔۔۔۔ ہمیں حالات کا مقابلہ کرنا کی ضرورت ہے، کوئی ہر روز مرغی کھاتا ہے ، کھانے دیجئے، کوئی بوسکی پہنتا ہے ، پہننے دیجئے ۔۔۔۔ میرے پاس وسائل ہی کھدر کے ہیں ۔۔۔۔ میں خود اور اپنے بچوں کیلئے پندرہ روز بعد مرغی افورڈ کر سکتا ہوں ۔۔۔۔ تو مجھے دوسروں کے شاہانہ طرز زندگی کو دیکھ کر حسد میں جلنا نہیں چائیے بلکہ مجھے بھی اپنی اہلیت، قابلیت، ہنرمندی اور دیگر جائز ذرائع سے اپنے وسائل میں اضافہ کرنا چائیے ۔۔۔۔ مجھے حسد میں دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے ۔۔۔۔۔ اپنے ماموں جان السید ممتاز حسین شاہ صاحب کے پاس جا کر یہ سوال نہیں کرنا چائیے کہ ۔۔۔۔۔ شاہ جی ، فلاں مجھے دکھا دکھا کر بوسکی پہن رہا ہے ۔۔۔۔ اس کے گھر سے روزانہ چکن فرائی کی خوشبو آتی ہے ۔۔۔۔ خدا کیلئے ۔۔۔۔ کوئی ایسا تعویز دیں یا دم کر دیں کہ وہ مجھ جیسا بے وسائل کھدر پہننے والا بن جاوے ۔۔۔۔ خدا کیلئے ہوش کیجئے، مثبت سوچیں، ہر کسی کیلئے اچھے بنیں، جو میرے اور آپ کے نصیب میں ہے وہ ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا اور جو ہماری تقدیر میں نہپیں ۔۔۔۔ کوئی ممتاز شاہ آپ کو دلا نہیں سکتا ۔۔۔۔ کیونکہ وہ خود بھی اپنا مقدر بدلنے میں بے بس ہے ۔۔۔۔ آخر میں میری اور میری فیملی کی طرف سے ایبٹ آباد اور پنڈی بورڈز کے تمام کامیاب طلبا و طالبات  کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد قبول ہو ۔۔۔۔۔ بس آخری بات یہی ہے کہ ۔۔۔۔ جس رب العزت نے آپ کو کامیابی کی صورت میں جو عزت دی ہے اس پر ۔۔۔۔ اور جب تمہارے پروردگار نے (تم کو) آگاہ کیا کہ اگر شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو (یاد رکھو کہ) میرا عذاب بھی سخت ہے۔(سورۃ الابراہیم، آیت7 )

سرکل بکوٹ کے ہائی سکولوں کا حوصلہ افزا رزلٹ
2017
سرکل بکوٹ کی آٹھ یونین کونسلوں کے 11 سرکاری سکولوں کے مکمل رزلٹ سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق تدریسی سٹاف، لیبارٹریوں اور عمارات سے محروم ان سکولوں کے ہونہار طلبا و طالبات نے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، سرکل بکوٹ بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والا ادارہ جس کی عمارت بھی موجود نہیں ہائی سکول مولیا ہے جس کے ہونہار طالب علم اسامہ ایاز عباسی نے 893 نمبر لیکر جبکہ ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے والی طالبات میں ہونہار طالبہ فرخ میر نے 895 نمبر لیکر سرکل بکوٹ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، طالبہ کا تعلق مولیا کے پسماندہ علاقے پیخو نکر (علی آباد) سے ہے اور وہ وہ پی پی سی علی آباد کی طالبہ ہے، پرائیویٹ سکولوں میں جماعت اسلامی ایبٹ آباد کے سابق امیر اور بیروٹ کے 28 پی ایچ ڈیز میں سے کم و بیش 15 پی ایچ ڈیز کے حامل ادارے سید احمد شہید اکیڈمی (گرلز سیکشن) بیروٹ کی طالبہ حنا اکبر نے 928 نمبر جبکہ اسی سکول کے مولیا سیکشن کے انعام تاج عباسی، 872 نمبروں کے ساتھ سرکل بکوٹ بھر میں پہلی پوزیشنیں حاصل کی ہیں، دیگر سرکاری سکولوں کے رزلٹ اس طرح سے ہیں:
کھن کلاں، وسیم عباسی 802، پٹن خورد، شہزادہ اخوند 781, بیروٹ، محمد قاسم بہادر، 876, بیروٹ (گرلز) عشرت ناز 816, آفاق احمد 862، بکوٹ، محمد عمر عباسی 744، بکوٹ (گرلز) ثمر کلثوم 861، (واضح رہے کہ اس سکول میں بیروٹ سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر سید اقبال حسین شاہ مخلص بیروٹوی کی بہو بھی ٹیچر ہے جس کا اعزاز اس کا ایم فل ہونا ہے، وہ سرکل بکوٹ کے کسی سکول کی واحد ایم فل (فزکس) استانی ہیں)، علی آباد (بوئز) ذیشان نور 766، سرکل بکوٹ کے حکمرانوں کا سکول ایوبیہ، عدیل ساجد، 797 نمبر لیکر پہلی پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔پرائیویٹ سکولوں میں سید احمد شہید ایکیڈمی بیروٹ، واثق اخلاق، 720، سیڈا سکول سسٹم بیروٹ، محمود خان، 646، (گرلز) نمرہ امجد 760 نمبوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
سرکل بکوٹ کی علمی و تدریسی کھیتی نہایت ذرخیز ہے، شرط یہ ہے کہ تدریسی عملہ صرف دیہاڑی لگانے سکول نہ آتا ہو بلکہ وہ اپنے طلبہ کو علم ڈیلیور بھی کرتا ہو۔۔۔۔۔ موجودہ رزلٹ کافی حوصلہ افزا ہے ۔۔۔۔۔ حالانکہ سرکل بکوٹ کے حکمرانوں کے چہیتے ٹھیکیداروں نے پورے سرکل بکوٹ میں ان تعلیمی اداروں کی شکستہ عمارات کو مسمار تو کیا ہے مگر ان کی تعمیر بھول گئے ہیں، 8 سو سے زائد نمبر حاصل کرنے والے ان ہونہار طلبا و طالبات کی اکثریت ٹاٹوں اور کھلے آسمان تلے پتھروں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے والوں کی ہے، مولیا کے جس سکول نے سرکل بکوٹ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اس کی عمارت ہی موجود نہیں ہے، ان سب سکولوں میں انگریزی، میتھ، فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی سمیت کمپیوٹر پڑھانے والا کوئی استاد موجود نہیں ہے، لیبارٹیاں بھی موجود نہیں، گرلز سکول بیروٹ کی عمارت سرداران ملکوٹ کا چہیتا ٹھیکیدار مسمار کرکے عرصہ سے غائب ہے اور اب یہ سکول ترمٹھیاں شفٹ ہو گیا ہے جہاں گنجائش نہ ہونے کے باعث بھیڑ بکریوں کی طرح اس سکول میں ننھی طالبات ایک دوسرے کی گود میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔۔۔۔۔ اس کے باوجود اتنا شاندار نتیجہ ۔۔۔۔۔۔ ان سب سکولوں کے مشنری اساتذہ اور خواتین ٹیچرز مبارکباد کی مستحق ہیں۔
کسی قوم کو شکست دینی ہو تو اس کا آسان نسخہ یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ کی طرح وہاں کے تعلیمی اداروں کو صفحہ ہستی سے مٹا دو ۔۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔۔۔ تعلیم کو ان دکانداروں کے حوالے کر دو جو اسے بھی مہنگے داموں تول کے مول فروخت کریں ۔۔۔۔۔ سرکل بکوٹ میں بھی تقریباً یہی صورتحال ہے ۔۔۔۔۔ جناب ڈاکٹر اظہر اور سرداران ملکوٹ کے پھرتیلے ایم پی اے جناب سردار فرید خان کی طرف سے ان سکولوں کی عمارات کی تعمیر کے لارے لپے سنتے اہلیان سرکل بکوٹ کے کان پک گئے ہیں، ان کی ہر تقریر سرکل بکوٹ کو پیرس بنانے کے دعووں سے لبریز ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ سرکل بکوٹ کے ان ہونہار نوجوانوں نے ایم این اے اور ایم پی اے کے دعووں کے بر عکس عملی طور پر اس بات پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ اگر اساتذہ سچے اور علم ڈیلیور کرنے والے ہوں، شاگردوں کی مٹی ذرخیز ہو تو ٹیلنٹ کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے ۔۔۔۔۔۔ بیروٹ جیسی ہائر گرلز سکول سے محروم یو سی بھی 28 پی ایچ ڈیز دے سکتی ہے ۔۔۔۔ شاید اتنے پی ایچ ڈیز شہر علم ایبٹ آباد سمیت پاکستان بھر کے کسی قصبہ میں نہیں ہوں گے ۔۔۔۔۔ ابھی اسی بیروٹ کے اتنے ہی ایم فل اور پی ایچ ڈیز ملک اور بیرون ملک کی یونیورٹیوں میں پائپ لائن میں بھی ہیں ۔۔۔۔۔ حکمرانوں سے سوال ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔ اہلیان سرکل بکوٹ کو تم نے کیا ڈیلیور کیا ۔۔۔۔۔؟ تم نے تو انہیں سیاسی، سماجی، علمی، فکری اور تہذیبی طور پر برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔۔۔۔۔ اب تم کس منہ سے 2018 میں ان کے پاس آئو گے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟ اس سازش کے بارے میں ذرا نہیں پورا سوچئیے ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔ بار بار سوچئیے ۔


**********************  
اک مقدس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں ۔۔۔۔قسمت نوع بشر،، تبدیل ہوتی ہے یہاں
----------------------------
اہلیان بیروٹ کو لکھ لکھ موارکھاں
گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیروٹ 
کی تعمیر و تکمیل آخری  مراحل میں داخل
----------------------------
موارکھاں ۔۔۔۔ ان سب اساتذہ کرام کو جو اس مادر علمی میں تدریسی خدمات انجام دیتی رہیں اور دے رہی ہیں
-----------------------
موارکھاں ۔۔۔۔ ان سب طالبات کو بھی ، جو اس تعلیمی ادارے سے نکل کر دنیا بھر میں بیروٹ اور پاکستان کا نام روشن کر ہی ہیں
----------------------------
شکریہ۔۔۔۔ ندیم عباسی، خالد عباسی، کرنل شیراز عباسی، ایم پی اے سردار فرید خان ۔۔۔۔ اور وہ سب جو اس عظیم مادر علمی کے اجڑے چمن پر سلگتے تھے
 
*******************************
 
 تحقیق و تحریر
محمد عبیداللہ علوی
صحافی، مورخ، انتھراپالوجسٹ و بلاگر
*******************************
زندہ اور تعلیم یافتہ قوموں کی زندہ علامت ۔۔۔۔۔ میری، آپ کی اور ہم سب کی دادیوں، نانیوں، مائوں، بہنوں، ماسیوں، پھوپھیوں اور قومی سطح پر تعلیمی ریکارڈز قائم اور صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان سے طلائی تمغات حاصل کرنے والی بیٹیوں کی اس 98 سالہ مادر علمی ۔۔۔۔ ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ ۔۔۔۔۔ کی طویل خانماں برباد و دردناک سفر کے بعد نئی عمارت کی تعمیر و تکمیل پر میری اور یو سی بیروٹ کی چھ وی سیز کے بے وسائل عوام کی طرف سے ۔۔۔۔۔۔ شکریہ۔۔۔۔ ندیم عباسی، خالد عبسی، کرنل شیراز عباسی، ایم پی اے سردار فرید خان اور وہ سب ۔۔۔۔۔ جو ہماری مائوں، بہنو اور بیٹیوں کو عورت سے ایک بہترین خاتون بنانے والی اس عظیم درسگاہ کے اجڑے چمن پر سلگتے تھے اور ہمارے حکمرانوں کی مجبوریوں پر کچھ نہ کر سکتے تھے ۔۔۔۔۔ خدا میری والدہ، میری اکلوتی ہمشیرہ اور میری اہلیہ، ان کی استانیوں، جن میں مولانا دفتر علویؒ کی بہو اور پہلی اول مدرس عجائب بی بی، میرے استاد محترم جناب خلیق عباسی کی والدہ ماجدہ سکینہ بی بی، میری بھتیجی فرخ نشتر، سابق ٹیچر شمیم عباسی صاحبہ اور 1923 سے لیکر لمحہ موجود تک تدریسی فرائض انجام دینے والی تمام محترم خواتین اساتذہ کرام کی اس مادر علمی کو صبح قیامت تک آباد اور روشن رکھے ۔۔۔۔۔
 اہلیان بیروٹ ۔۔۔۔۔ ہم بل گیٹس سے بھی بڑھ کر جتنے بڑے رئیس ہو جاویں ۔۔۔۔۔ ہم جتنے سماجی، سیاسی، برادری کی عددی اکثریت کے حوالے سے بڑے سردار، مولانا وغیرہ کہلوائیں، جتنے قیمتی کپڑے پہن لیں ۔۔۔۔۔ یا امیگریشن کروا کر دنیا کے ترقی یافتہ سماج کا حصہ بھی بن جاویں ۔۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔۔ ہمارے نسوانی یا مردانہ تعلیمی ادارے اگر کھنڈرات ہیں ۔۔۔۔ ہم خود تو عظیم بن گئے مگر ان کی طرف دیکھنا گوارہ نہیں کیا تو ۔۔۔۔۔ ہم ہر حیثیت سے ۔۔۔۔۔ نامراد و ناکام ہیں ۔۔۔۔۔ ہم زیرو ہیں ۔۔۔۔۔ بلکہ جاہل ہیں ۔۔۔۔۔ خدائے واحد و شاہد ہمیں اپنی ان مادران علمی کو نکھارنے، انہیں جوان بنا کر اپنی پہچان بنانے کا ادراک اور شعور عطا فرماوے ۔
 باہر سے کبھی بھی کوئی نہیں آوے گا ۔۔۔۔۔ ہمیں ہی اپنی ان مادران علم و دانش کو الازہر، اکسفورڈ، کیمبرج اور ہارورڈ کے وکٹری سٹینڈ پر کھڑا کرنا ہو گا ۔۔۔۔ اپنے انتہائی ذہین، قابل، ہونہار اور دنیا کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے والے طلبا و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا، جیسے جنرل مقصود عباسی، جیسے بریگیڈئیر مصدق عباسی، جیسے محبت حسین اعوان، جیسے حاجی سرفراز خان، جیسے کمانڈور عزیز خان اور جیسے ہمارے پسماندہ بیروٹ کے 25 پی ایچ ڈیز سمیت ہماری بیٹی سندس شباب نشتر، جس نے صدر مملکت ممنون حسین سے طلائی تمغہ حاصل کر کے اپنی اسی درسگاہ کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ۔۔۔۔۔ انشااللہ ۔۔۔۔۔
اس موقع پر ہمیں اپنے ان بزرگوں، اکابرین بیروٹ اور وہ سارے بیروٹوی لوگ ۔۔۔۔ جو خود تو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے مگر ۔۔۔۔ علم کی طاقت اور اس کی قوت سے باخبر تھے، وہ اس حقیقت کا ادراک بھی رکھتے تھے کہ ۔۔۔۔۔ روشنائی کا ایک قطرہ شہید کے لہو سے مقدس تر ہے ۔۔۔۔ جو یہ بھی جانتے تھے کہ ۔۔۔۔ دنیا ساری کے ہائیڈروجن بم، ایٹم بم، بیلسٹک میزائل، بارودی سرنگیں، معصوم لوگوں کو خون میں ڈبونے والے طالبان اور دولت اسلامیہ کی ساری وحشت، طاقت اور چنگیزیت مل کر بھی عالم (دینی و دنیاوی سکالرز ) کو شکست نہیں دے سکتی ۔۔۔۔ جن کو پتا تھا کہ ۔۔۔۔ یہ تعلیمی ادارے ۔۔۔۔ بے وسائل، بے کس و بے بس لوگوں کو کے پی کے کی وزارت اعلی، گورنری اور پھر مملکت خداداد پاکستان کے سب سے بڑے منصب ۔۔۔۔ وزارت عظمیٰ ۔۔۔۔ تک کیسے پہنچا سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ ؟ ان عاشقان با صفا نے ۔۔۔۔ بیروٹ میں اپنی بلڈنگز اور ذاتی خدمات علمی و دیگر پیش کیں ۔۔۔۔ انہوں نے تعلیم نسواں کیلئے تحریکیں چلائیں ۔۔۔۔ انہوں نے  تعلیم حاصل کرنے والی ہماری مائوں، بہنوں اور بیٹیوں سے متعلق جاہلوں کےاس باطل نظریہ کو پائوں تلے روند ڈالا کہ ۔۔۔۔ نکیاں پڑھی لخی تے خط لخسن ۔۔۔۔  ہمارے یہ بزرگ اپنی اس ناتمام محنت سے ہمارے لئے وہ راہیں روشن کر گئے ہیں جہاں ۔۔۔۔ کہکشائیں ہی کہکشائیں ۔۔۔۔ ہیں، آ سکتے ہو تو آ جائو ۔۔۔۔ اسی گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے پرانے انٹری گیٹ پر مضطر نظامی مرحوم کا یہ مشہور زمانہ شعرلکھا ہوتا تھا، وہی آپ کی ایک بار پھر نذر کرتا ہوں کہ ۔۔۔۔۔
اک مقدس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں
قسمت نوع بشر ۔۔۔۔۔۔۔ تبدیل ہوتی ہے یہاں

--------------------------
جمعرات14/ستمبر2017